الیکشن کمیشن کا انتخابی قوانین میں ترامیم کا فیصلہ

Electoral

Electoral

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے انتخابی قوانین میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو مسودہ بھجوا دیا ہے۔مسودے کے متن کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان صدر از خود نہیں کر سکیں گے۔

انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی مشاورت سے کیا جائے گا، ریٹرننگ افسران الیکشن کمیشن کے ماتحت ہوں گے، پولنگ سے 90 روز قبل ووٹ کی منتقلی پر پابندی ہو گی۔

انتخابات سے ایک ماہ قبل پولنگ اسکیم میں تبدیلی نہیں ہو سکے گی۔ مسودے میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے انتخابی اخراجات میں اضافے اور امیدواروں کی اسکروٹنی کی مدت 7 روز سے بڑھا کر 15 روز کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔