الیکشن کمیشن ناکام ہوگیا تو پاکستان تباہ ہوجائیگا، جی کیو ایم
Posted on February 8, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی ( پ ر )گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے کہا کہ عدلیہ کے انصاف پرور غیرجانبدار کردارکے باوجود کراچی سمیت ملک بھر میں استحصال ، دہشت گردی ، خونریزی، قتل و غارت، بھتہ خوری، قبضہ ، ملاوٹ ، رشوت، سفارش اور قانون شکنی کا کلچر صرف اسلئے عام ہے کہ تمام ادارے پارلیمنٹ کے تابع ہیں اور پارلیمنٹ میں مفاد پرست ،کرپٹ اور جھوٹے اور جرائم پیشہ افراد بیٹھے ہیں اور یہ وہائٹ کالر کرائم کرنے والے دہشت گردوں اور قاتلوں سے زیادہ خطرناک ہیں اسلئے انہیں پارلیمنٹ سے باہر نکالے اور ایوان کے دروازے ان پر ہمیشہ کیلئے بند کئے بغیر عدلیہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گی اور امن و انصاف عوام کیلئے ہمیشہ خواب و سراب ہی رہیں گے۔
اسلئے الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 62، 63 اور آرٹیکل 7کے پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بناکر غیر جانبدارانہ و شفاف انتخابات کرائے تو شاید عوام کو ان لٹیرے حکمرانوں اور سیاستدانوں سے نجات مل پائے جو عوام کی ہڈیاں تک نچوڑ چکے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com