الیکشن کمیشن نے جمعہ کو اہم اجلاس طلب کر لیا

 Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام اتنخابات میں دھاندلی سے متعلق شاہ محمود قریشی کے الزامات کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے جمعہ کو اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے جمعہ کو اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں نادرا، پرنٹنگ پریس، سکیورٹیز پرنٹنگ اور پی سی ایس آئی آر کے حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں عام انتخابات میں دھاندلی اور ریٹرننگ افسران پر لگائے گئے الزامات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اس دوران مقناطیسی سیاہی، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کا کہنا ہے کہ انتخابات میں کوئی بھی چیز خفیہ نہیں رکھی گئی اس سے متعلق شاہ محمود قریشی کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں،عام انتخابات کی جائزہ رپورٹ پر وضاحت کر چکے ہیں جبکہ 19 ستمبر کو جائزہ رپورٹ انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھی پیش کی گئی اور اب عام انتخابات پر ایک حقائق نامہ بنایا جائے گا جو 29 ستمبر کو انتخابات اصلاحات کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گاجب کہ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے متعلق رپورٹ سے لاتعلقی کا اظہارکیا ہے۔