قرض نادہندگان کی معلومات کو رازداری کے ساتھ الیکشن کمیشن کو دینے کیلئے اسٹیٹ بینک میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ الیکشن کمیشن سے رابطے کیلئے درکار ضروری سہولیات کے ساتھ خصوصی سیل بنادیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر کی سطح کا افسر سیل کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے اور یہ سیل چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔ ذرائع کے مطابق سیل الیکشن کمیشن کی درخواست اور گورنر اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر قائم ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک پچیس مارچ کو قرض نادہندگان کی نئی فہرست بھی مرتب کرے گا۔ جبکہ الیکشن کمیشن کو بینک ڈیفالٹرز کی تفصیلات صرف خصوصی سیل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی تاکہ ضروری رازداری برقرار رہے۔ بینکنگ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن نے سختی سے قوانین پر عمل کیا تو بینکوں کے ڈوبے ہوئے قرضوں میں کمی آئے گی۔