کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن خود کہہ رہا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات جلدنہیں کرانا چاہتا۔
حیدر آباد میں یونیورسٹی بنانا درحقیقت ہماری قیادت کا فیصلہ تھا،پرائیوٹ سیکٹر اس پر کام کرنا چاہتا ہے تو ہم کو کوئی اعتراض نہیں۔
وزیر اعلیٰ ہائوس میں میڈیا سے بات کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ جب سے ہماری حکومت آئی ہے کپاس، چاول اور گنے کی پیداوار اچھی ہورہی ہے، اس سال چینی کی قیمتوں پر شوگر ملز مالکان کو تحفظات تھے تاہم گنے کی فی من قیمت 182 روپے مقرر کردی ہے۔
ملز مالکان قیمت کو قبول کر کے گنے کی کر شنگ جلد شروع کر دیں گے۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ بلدیاتی انتخابات پارٹی بنیادوں پر ہوں تاہم ابھی الیکشن کمیشن خود کہہ رہا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات جلدن ہیں کرانا چاہتا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے حیدرآباد میں پرائیوٹ سیکٹر کی جانب سے یونیورسٹی کے قیام کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ درحقیقت ہماری قیادت کا ہی فیصلہ تھا۔ سندھی ثقافت کے دن کی مناسبت سے پریس کانفرنس کےاختتام پر وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے صحافیوں کو اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف دیے گئے۔