پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) الیکشن کمیشن نے حکومتی عدم تعاون کے سبب خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے پر غور شروع کردیا۔
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ باقی ہے، 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 31 مارچ کو ہوں گے تاہم الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر غور شروع کردیا۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے ، سرکاری مشینری انتخابی قواعد کے نفاذ میں کمزوری دکھا رہی ہے، انتظامی سطح پر الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون نہیں ہو رہا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق لیول پلینگ فیلڈ ڈسٹرب ہو گیا ہے اس لیے امکان ہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوجائیں، الیکشن کمیشن انتخابات کے حوالے سے جلد فیصلہ کرے گا۔