اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس گیارہ اپریل کو طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو اعلیٰ سطح اجلاس میں طلب کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین نادرا کو بھی اجلاس میں شرکت کےلیے خط لکھ دیا ہے۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔