اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کرے۔ حکمرانوں کا احتساب کریں گے، اگر انھوں نے جھوٹ بولا تو عدالتوں میں لے کر جائیں گے۔
اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب میں عمران خان کا کہناتھا کہ پاکستانیوں کے ساتھ مل کر دھرنے میں بقر عید گزاریں گے۔ عیدالاضحیٰ کی نماز بھی دھرنے میں پڑھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ای میل کریں گے کہ وہ سیاست دانوں کے اثاثے جاری کرے۔
جن سیاست دانوں نے اپنے اثاثے درست ظاہر نہیں کیے انھیں پکڑیں گے۔ نوازشریف کے اثاثوں کی ایک ایک تفصیل کو دیکھیں گے۔ ٹیکس اور کرپشن بچانے کے لیے نوازشریف نے اپنے اثاثے بیرون ملک منتقل کیے۔
نوازشریف اگر اپنی والدہ کے گھر میں رہتے ہیں تو ان کا بیٹ ا 800 کروڑ کے گھر میں کیسے رہتا ہے؟ انھوں نے الزام لگایا کہ نوازشریف نے سارا پیسا کرپشن سے بنایا ہے اس لیے چیزیں اپنے نام پرنہیں رکھیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کا سب کچھ پاکستان میں ہے، برطانیہ سے اپنا فلیٹ بیچ کر آئے ہیں۔