اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن اور فوجی حکام کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات 3 نومبر کو کرانے پر متفق ہوگئے۔ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق جیلانی نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کو بھی کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ قائم مقام چیف الیکشن کمشنرجسٹس تصدق جیلانی کی صدارت میں الیکشن کمیشن اسلام آبادمیں اجلاس ہوا۔
جس میں صوبائی الیکشن کمیشنز کے حکام، سیکرٹری دفاع، نادرا اور پاک فوج کے حکام بھی شریک ہوئے۔ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق جیلانی کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈز میں 15ستمبر تک بلدیاتی انتخابات نہ ہونا قابل افسوس ہے، الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ سے کل (بدھ کو) مزید وقت لیں۔