اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
جس کے مطابق پنجاب کے بارہ اور سندھ کے چھ اضلاع میں تین دسمبر کو پولنگ ہو گی۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی تین سے سات اکتوبر تک جمع ہوں گے۔
کاغذات کی جانچ پڑتال آٹھ سے تیرہ اکتوبر کو ہو گی۔ تیس اکتوبر تک اپیلیں سنی جائیں گی جبکہ چھ نومبر کو امیدوار کاغذات واپس لے سکیں گے۔