اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے حکومت اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو الگ الگ خط لکھ دیے ہیں، جس میں ملک میں نئی مردم شماری کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ پندرہ سال سے ملک میں مردم شماری نہیں ہوئی، ترقیاتی پروگرام کے لیے نئی مردم شماری آئینی تقاضہ ہے ۔
جبکہ اسمبلی کی نشستوں کے تعین اور بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل حل کرنے کے لیے بھی مردم شماری ضروری ہے۔
دوسری طرف الیکشن کمیشن نے بھی حکومت کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے سامنے رکھا جائے اور نئی مردم شماری کرائی جائے۔