الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ 29 اگست تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی جائیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا ہے کہ 29 اگست تک تمام سیاسی جماعتیں اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دیں۔

واضح رہے کہ آرٹیکل 13 کے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے لئے ضروری ہے کہ ہر مالی سال ختم ہونے کے 60 روز کے اندر اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔