اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کے سیکریٹری نے انتخابی دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کے الزامات مسترد کر دیے ہیں، الیکشن کمیشن کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے 26 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں نادرا، پرنٹنگ کارپوریشن، سیکیورٹی پرنٹنگ اور پی سی ایس آئی آر کے حکام بھی شریک ہوں گے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کے مطابق اجلاس میں انتخابات سے متعلق حقائق نامہ تیار کیا جائے گا۔
جو 29 ستمبر کو پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا۔ انھوں نے تحریک انصاف کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی جائزہ رپورٹ کی پہلے وضاحت کی جا چکی ہے۔