الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے الزامات مسترد کر دیئے

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ 2013 کے عام انتخابات کے لیے 17 کروڑ 30 لاکھ بیلٹ پیپر چھاپے گئے۔ عام انتخابات میں کل 8 کروڑ 61 لاکھ ووٹرز تھے۔

انتخابات میں صرف 8 لاکھ اضافی بیلٹ پیپر چھاپے گئے ہیں۔ واضح رہے عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ 55 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے اور 50 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو پہنچائے گئے تھے۔