الیکشن کمیشن کی پنجاب کو انتخابی نشانات بڑھا کر 100کرنے کی ہدایت

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب کو بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی نشانات کی تعداد 60 سے بڑھا کر 100 کرنے کی ہدایت کر دی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کی وجہ سے کم از کم 100 انتخابی نشانات رکھیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کے قواعد میں 60 انتخابی نشانات شامل کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب کو قواعد میں تبدیلی کر کے کمیشن کو آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔