الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں

Election Commission

Election Commission

لاہور (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب کے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نئے قانون کے مطابق بلدیاتی حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کرنی ہیں۔

حلقہ بندیوں کیلئے پنجاب کی یونین کونسلز اور وارڈز کی تفصیلات درکار ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی حد بندیوں کیلئے پنجاب حکومت سے نقشے بھی طلب کر لیئے ہیں۔ سیکریٹری بلدیات کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی الیکشن کمشن کو یہ تفصیلات جلد فراہم کی جائیں تاکہ حلقہ بندیوں کا عمل شروع ہو سکے۔

واضح رہے کہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے کیلئے وفاق اور پنجاب نے قانون سازی کا عمل مکمل کر لیا ہے۔