وہاڑی (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے ملک کو زرخیز زمین جیسی نعمت نوازا ہے لیکن دن بدن کسانوں کے حالات بگڑتے جا رہے ہیں اور پچھلے دو سالوں میں کسانوں کا برا حال ہے۔
کسانوں کی آمدنی کم ہوتی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا ہر سال بارشوں کے باعث آنے والا سیلابی پانی لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ کر دیتا ہے۔ اگر سیلابی پانی کو بچایا جائے تو کسانوں کو اربوں کا فائدہ ہو گا۔
تحریک انصاف حکومت میں آ کر سب سے پہلے کسانوں کی فلاح کیلئے کاٹن انسٹیوٹ بنائے گی جس کو حکومت نہیں کسانوں کے نمائندے چلائیں گے۔ عمران خان نے کہا ملک کے تمام کسانوں کو متحد کریں گے اور تحریک انصاف ہر مشکل وقت میں کسانوں کے ساتھ کھڑی ہو گی۔
عمران خان نے کہا اس کو ووٹ دینا جو کسانوں کی مدد کرے اپنے ووٹ کو ضائع نہ کرنا۔ انہوں نے کہا جوڈیشل کمیشن نے الیکشن کمیشن پر چالیس اعتراضات اٹھائے جواب دیا جائے۔ اگر الیکشن کمیشن نے مطمئن نہ کیا تو پھر سڑکوں پر نکلنا مجبوری ہو گی۔