الیکشن کمیشن کی طرف سے حتمی شیڈول تیار

Election Commission

Election Commission

الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول انتخابی تیار کرلیا۔اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔ عام انتخابات گیارہ مئی کو منعقد ہو رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے مجوزہ انتخابی شیڈول تیار کر لیا، حتمی شیڈول اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے جاری مجوزہ شیڈول کے مطابق امیدواروں سے کاغذات نامزدگی پچیس سے تیس مارچ تک وصول کئے جائیں گے،کاغذات کی جانچ پڑتال اکتیس مارچ سے چھ اپریل تک ہوگی،ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور دیگر ادارے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال میں الیکشن کمیشن سے تعاون کریں گے۔

کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں سات اپریل سے دائر کی جاسکیں گی جن کی سماعت گیارہ اپریل سے ہوگی۔ اٹھارہ اپریل تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں،امیدواروں کی حتمی فہرست انیس اپریل کو جاری کی جائے گی،جبکہ پولنگ گیارہ مئی کو ہوگی۔