الیکشن کمیشن: سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ میں مشکلات

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کو سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال میں مشکلات کا سامنا ہے۔

نیب، ایف بی آر سمیت 11 اداروں سے امیدواروں کی تفصیلات اب تک موصول نہیں ہوئیں، کاغذات کی جانچ پڑتال کل سے شروع ہونی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو اب تک 11 اداروں سے امیدواروں کی مکمل تفصیل موصول نہیں ہوئی ہیں۔

نیب، ایف بی آر، ایس بی پی، سمیت 11 اداروں سے امیدواروں کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔