الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی اقلیتی نشستوں پر انتخابی عمل کا اعلان کر دیا

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں اقلیتی نشستوں پر انتخابی عمل کا اعلان کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ میں اقلیتی نشستوں پر منتخب 4 میں سے 2 سینیٹرز قرعہ اندازی کے ذریعے ریٹائر ہو جائیں گے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو تمام انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ اقلیتی نشستوں پر منتخب 4 سینیٹرز ایمن داس، امرجیت، کامران مائیکل اور ہری رام کی مدت 14 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔ جب کہ سینیٹ ممبران کو 6 سال کے لئے منتخب کیا جا تا اور ہر 3 سال بعد 50 فیصد ممبران ریٹائر ہو جاتے ہیں اور ان کی جگہ نئے اراکین کا انتخاب کیا جاتا ہے۔