کراچی (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2012 میں سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے استعفے سے خالی ہونے والی سندھ سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست پرضمنی انتخابات کے لیے انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جبکہ پیپلز پارٹی نے سابق سینیٹراور پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل تاج حیدرکوٹکٹ دے دیاہے۔
امید ہے کہ وہ بلا مقابلہ کامیاب ہوجائیں گے ۔انتخابی شیڈول کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر ایس ایم طارق قادری ریٹرننگ افسر،جبکہ جوائنٹ الیکشن کمشنرسندھ محمد نجیبریجنل الیکشن کمشنر حیدر آباد عطا الرحمان ، ریجنل الیکشن کمشنرکراچی سید ندیم حیدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ نعیم احمد پولنگ افسران ہونگے۔ شیڈول کے مطابق 20 مئی کو پبلک نوٹس جاری ہوگاجس کے بعد امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے۔
12 اور 22 مئی کو کاغذات نامزدگی جمع جبکہ 23 سے 26 مئی تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی اور اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 مئی ہے۔ 30 مئی کو اپیلوں پرفیصلے ہونگے اور 2 جون کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ ہے اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی ، جبکہ پولنگ 6 جون کوصبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک سندھ اسمبلی عمارت میں ہوگی۔