الیکشن کمیشن نے حکومتی وفد سے ملاقات سے معذرت کر لی

Election Commission

Election Commission

اسمبلیاں تحلیل ہونے سے صرف چار روز پہلے نئے کاغذات نامزدگی کے معاملے پر حکومت اور الیکشن کمیشن کے اختلافات زور پکڑ گئے ۔ الیکشن کمیشن نے حکومتی وفد سے ملاقات سے بھی معذرت کر لی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیرقانون نے کاغذات نامزدگی کے تنازعے پر مذاکرات کیلئے الیکشن کمیشن سے خط کے ذریعے رابطہ کیا اور ملاقات کیلئے وقت مانگا لیکن الیکشن کمیشن نے ملاقات سے معذرت کرلی۔

الیکشن کمیشن کا موقف ہے اٹھارہ مارچ سے پہلے یہ ملاقات ممکن نہیں۔ نئے مسودے کے مطابق امیدوار کو حلف دینا ہوگا کہ اس نے یا اس کے خاندان نے بیس لاکھ یا اس سے زیادہ کا قرضہ نہیں لیا۔ بچوں کے بیرون ملک تعلیم کی تفصیلات اور اخراجات بھی دینا ہوگا۔ وزارت قانون نے امیدواروں کیلئے ان شرائط کو ناقابل فہم قرار دیا ہے۔