الیکشن کمیشن: نگران وزیرِاعظم سے اثاثوں کی تفصیلات طلب

Nasir-ul-Mulk

Nasir-ul-Mulk

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وزیرِاعظم سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ نگران وزراء کو بھی عہدہ سنبھالنے کے تین روز کے اندر تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

الیکشن کمیشن نے نگران وزیرِاعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک اور وزراء سے ان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے تین روز کے اندر تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔