نارو وال (جیوڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک الیکشن کمیشن کا نظام ٹھیک نہیں ہوتا تب تک سڑکوں پر رہیں گے، جس نے الیکشن میں دھاندلی کی اس کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے کیا کارنامہ انجام دیا جو اتنے ووٹ پڑ گئے، مسلم لیگ (ن) نے انتخابات میں دھاندلی سے ووٹ لیا، جب سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی ہے بجلی کی قیمت دگنی ہو گئی، الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں دھاندلی کرنے والوں میں سے کسی کو سزا ملی۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا انتخابی دھاندلی میں ملوث لوگوں کو سزا نہیں ملنی چاہیے۔
تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پختونخوا میں کوئی ایک جھوٹی ایف آئی آر کسی کے خلاف نہیں کاٹی گئی، وقت آ گیا ہے کہ ہم انصاف کی جنگ لڑیں، نوجوانو! کوئی دھاندلی کرے تو اسے گردن سے پکڑ لینا، دھاندلی شدہ الیکشن کے ذریعے حکومتیں لاتے رہے تو بھارت ہم سے آگے نکل جائے گا، ہمیں پاکستان میں تعلیم کا نظام ٹھیک کرنا ہے۔