الیکشن کمیشن کا وقت نہ بڑھانے کا اعلان، 5 بجے پولنگ ختم ہو جائیگی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ میانوالی میں خواتین خود گھروں سے ووٹ ڈالنے نہیں نکلیں، انہیں کسی نے نہیں روکا، کسی صوبے نے پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست نہیں کی، پولنگ کا وقت 5 بجے ختم ہوجائے گا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ میانوالی میں خواتین خود گھروں سے ووٹ ڈالنے نہیں نکلیں۔

انہیں کسی نے ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوشہرہ اور لکی مروت میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی شکایت پر مداخلت کی، وہاں مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کہتے ہیں کہ کسی صوبے نے پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست نہیں کی، پولنگ کا وقت 5 بجے ختم ہوجائے گا، 5 بجے تک پولنگ اسٹیشن پہنچنے والے افراد اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔