اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کیلئے لیگل فریم ورک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس نے قانون سازی کے لئے ڈرافٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کے تحت ریٹرننگ افسروں کیخلاف کارروائی ہو سکے گی، سکروٹنی کی مدت چودہ روز تک بڑھا دی جائے گی۔ اصلاحات کے ذریعے الیکشن ٹربیونل کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے گا، جعلسازی کرنے والوں کی سزاؤں میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ ووٹوں کی گنتی کے طریقہ کار میں بھی بہتری لائی جائے گی۔