بدین (عمران عباس) بلدیاتی الیکشن میں مقابلہ آصف زرداری کے ٹولے سے ہے، چمچوں کو منہ دے سکتا ہوں، دھاندلی کرکے عوام کے ووٹوں کو اغواہ کرنے والوں کو الیکشن کے دن میں خود دیکھوں گا، آصف زرداری اور الطاف حسین ظالم ہیں، عوام کو ان سے آزاد کروانا چاہتا ہوں۔
ان خیالوں کا اظہار سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے بدین میں میمن برادری کی جانب سے دی گئی عید ملن پارٹی میں خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ زرداری نے حکومت میں رھتے ہوئے شہید بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا لیکن اس حکومت کو چاہیئے کہ وہ ان قاتلوں کو ظاہر کرے باقی حساب ہم خود لینگے، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں میرا مقابلہ آصف علی زرداری سے اور اس کے ٹولے سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ٹولے نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلز پارٹی کو ختم کردیا ہے اور اس وقت یہ پارٹی زرداری پارٹی بن چکی ہے ، انہوں نے کہا آصف علی زرداری جب اقتدار میں آئے تھے اس وقت اس کے پاس ایک ایکڑ زمین موجود نہیں تھی لیکن آج ٹنڈو الھیار میں 35000ہزار ایکڑ اس کی اپنی زمیں ہے جس کے باعث بدین کے ٹیل کے علاقوں میں ایک لاکھ سے بھی زائد زمینوں کا پانی بند کردیا گیا اور وہ زمینیں اب بنجر ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور الطاف حسین نے ملک کر سندھ کی عوام پر ظلم کیا ہے اور میں اقتدار کو صرف اور صرف اس لیئے ٹھوکر ماری کہ میں ان دونوں ظالموں سے اس عوام کو نجات دلانا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا اس وقت بدین میں موجود آصف کے چمچوں کو میں منہ دے سکتا ہوں اب عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ حق پر موجود لوگوں کو ووٹ دیتی ہے یا پھر سے ان ظالموں کو ووٹ دیگی جنہوں نے ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالہ اور ان پر ظلم کیا، تقریب کے اختتام پر گلزار احمد میمن نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو سونے سے بنا تاج بھی پہنایا۔۔۔