الیکشن کے دن بجلی بند نہ کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

Load Shedding

Load Shedding

پشاور(جیوڈیسک) پشاور واپڈا کی جانب سے الیکشن کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے اس وقت دھرے کے دھرے رہ گئے جب صبح کے وقت پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بجلی سے محروم علاقوں میں صدر، چارسدہ رود، اندرون شہر سمیت مختلف علاقے شامل ہیں، اس طرح واپڈا کی جانب سے بجلی کی بلاتعطل مہیا کرنے کے دعوے محض دعوے ہی ثابت ہوئے۔