سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے ایم کیو ایم اگر انتخابات کی تیاری ایک ہفتے میں کرسکتی تو ہم دو دن میں کرسکتے ہیں۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ انتخابات میں حصہ لینے سے زیادہ حلقہ بندیوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ انیس سو نواسی کے بلدیاتی نظام کے تحت سندھ میں انتخابات کروائینگے۔ غیر جماعتی انتخابات کی بات کرنے والے آمرانہ سوچ رکھتے ہیں۔ ہم جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرائیں گے۔