ضمنی انتخابات : فوج کی تعینات کیلئے حتمی فیصلہ آج ہونے کا امکان

Army

Army

اسلام آباد (جیوڈیسک) ضمنی الیکشن میں تین دن باقی رہ گئے ہیں اور اس سلسلے میں تیاریاں بھی جاری ہیں۔ انتخابات کے دوران فوج تعینات کرنے کے لئے حتمی فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔قومی اسمبلی کے 16 اور صوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں میں ضمنی الیکشن 22 اگست کو ہو رہے ہیں۔

عام انتخابات میں نتائج تاخیر کا شکار ہونے کے تجربے کے بعد الیکشن کمیشن نے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ غیر سرکاری نتیجہ 22 اگست کو بھیج دیں۔ ادھر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نواز شریف کو قوم سے خطاب سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔