الیکشن ڈرامے سے کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادی ختم نہیں کیا جا سکتا: کشمیری قیادت

Srinagar

Srinagar

سرینگر (جیوڈیسک) حریت کانفرنس گ کے چیئر مین سید علی گیلانی، حریت (ع) حریت (جے کی) جماعت اسلامی مسلم لیگ نے گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکشن ڈرامے سے کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادی ختم نہیں کیا جا سکتا۔

علی گیلانی نے کہا کہ یہ الیکشن یکطرفہ فوجی آپریشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اور پولیس کی سنگینیوں کے سایے تلے الیکشن ڈرامہ رچا کر جموں کشمیر کے عوام کے دلوں سے جذبہ آزادی کو کبھی بھی ختم نہیں کر سکے گا۔

استحصالی پارٹیاں مسئلہ کشمیر کے نام پر وقت مانگ رہی ہیں، کشمیری انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔ بھارت اور اس کی تنخواہ پر کام کرنے والی پارٹیوں کو جموں کشمیر کی فوجی صورتحال سے خوب واقفیت ہے۔