کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں انتخابی ڈیوٹی کیلئے 10 ہزار جوان تعینات کردیئے گئے ہیں ، آرمی چیف کی زیر صدارت اجلاس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ کسی پولنگ اسٹیشن پرفوج تعینات نہیں ہوگی۔
کوئیک رسپانس کیلئے ہیلی کاپٹرز استعمال کیئے جائیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق عام انتخابات کے لئے سندھ میں 1لاکھ 4 ہزار اہل کار تعینات کئے جائیں گے۔
جبکہ انتخابات کے بعد کی صورت حال دیکھ کرفوج کی واپسی ہوگی۔بریفنگ میں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ میں مربوط حکمت عملی سے کام کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بیلٹ پیپرزکی تقسیم کاکام مکمل کرلیاگیا ہے۔