عام انتخابات 2018: الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی تعداد جاری کر دی
Posted on July 3, 2018 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Election Commission of Pakistan
اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تعداد جاری کر دی۔
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 3 ہزار 675 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔
دوسری جانب چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 8 ہزار 895 امیدوار میدان میں ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لیے 303 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 1007 امیدوار حصہ لیں گے۔
خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے لیے 760 اور صوبائی اسمبلی کے لیے ایک ہزار 264 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
پنجاب سے قومی اسمبلی کے لیے ایک ہزار 696 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے لیے 4 ہزار 242 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔
سندھ سے قومی اسمبلی کے لیے امیدواروں کی تعداد 872 ہے جبکہ سندھ اسمبلی کے لیے 2 ہزار 382 امیدوار میدان میں ہیں۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 10 نشستوں کے لیے 44 امیدوار میدان میں ہیں۔
واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ 25 جولائی کو ہوگی، جس کے لیے امیدواروں نے اپنی سیاسی مہم کا آغاز کردیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com