الیکشن سے پہلے ترقیاتی کام ، سیمنٹ کی پیداوار 3 فیصد بڑھ گئی

Cement

Cement

لاہور(جیوڈیسک)عام انتخابات سے پہلے ہونے والے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سیمنٹ کی پیداوار تین فیصد بڑھ گئی۔لاہور آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک سیمنٹ کی پیداوار تین کروڑ چھیالیس لاکھ ٹن رہی۔

پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں پیداوار کا حجم تین کروڑ پینتیس لاکھ ٹن رہا۔ مقامی فروخت بھی چھ فیصد اضافے سے دو کروڑ چھہتر لاکھ ٹن رہی جبکہ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں دو کروڑ پینسٹھ لاکھ ٹن سیمنٹ مقامی سطح پر فروخت کی گئی۔