انتخابی دھاندلی، جعلی دستاویزات جمع کرانے پر ن لیگ کی پی ٹی آئی کیخلاف درخواست

PML N and PTI

PML N and PTI

کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے امیدواروں قائم علی شمسی اور رانا عرفان محمود نے درخواست ایڈووکیٹ منور اقبال کی وساطت سے انکوائری کمیشن آفس میں دائر کی ہے۔

منور اقبال ایڈووکیٹ کے مطابق تحریک انصاف نے پی پی مظفر گڑھ 261 اور پی پی 213 خانیوال سے سید قائم علی شاہ شمسی اور رانا عرفان محمود سے منسوب دستاویزات جمع کرائیں۔

میرے موکلان کی اجازت کے بغیر پی ٹی آئی ان سے منسوب کوئی دستاویز جمع کرانے کی مجاز نہیں۔ انکوائری کمیشن ہماری درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے جعلی دستاویزات جمع کرانے پر مناسب حکم جاری کرے۔