انتخابی دھاندلی ثابت: پی پی 136 کے انتخابات کالعدم

Shujaat Khan

Shujaat Khan

لاہور (جیوڈیسک) انتخابی دھاندلی ثابت ہونے پر الیکشن ٹربیونل لاہور نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 136 کے انتخابات کالعدم قرار دے دیئے۔

پی پی 136 نارووال سے مسلم لیگ ن کے کرنل ریٹائرڈ شجاعت احمد خان کامیاب قرار پائے تھے۔ ہارنے والے آزاد امیدوار محمد وکیل خان نے دھاندلی کا الزام لگایا اور الیکشن ٹربیونل لاہور میں درخواست دائر کر دی۔

تحقیقات کے بعد الیکشن ٹربیونل لاہور کاظم علی نے قرار دیا کہ اس حلقے کے بیلٹ اور ان کی کاوٴنٹر فائل مسنگ پائی گئی، اس لئے الیکشن کالعدم قرار دیئے جاتے ہیں۔ الیکشن ٹربیونل نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن پی پی 136 میں دوبارہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔