کیا مسلم لیگ ن الیکشن ہار جائے گی

PML-N Election

PML-N Election

تحریر : ریاض احمد ملک بوچھال کلاں
ا
آج کل الیکشن 2018 کی تیاریاں شروع ہیںہر جگہ یہ باتیں ہو رہی ہیں کہ لیکن کون جیتے کا پی ٹی آئی والے تو حکومت ایڈوانس کی بنا چکے ہیںیعنی نفسیاتی طور پر جیت چکے ہیںاور مسلم لیگ ن کا کارکن جو اپنی حکومت اور اپنے نمائندوں کی روش سے بدظن ہیں مایوس ہو چکے ہیں پی ٹی آئی کی قیادت نے تو 100دن کا پروگرام بھی دے دیا ہیمیں اس تفصیل میں نہیں جانا چاہتا کہ انہوں نے پروگرام اچھا دیا یا برا میں یہاں یہ بات ضرور کروں گا کہ انہوں نے اپنے سارے پروگرام کو دیتے ہوئے یہ نہیں کہا کہ اگر ان کی حکومت بنی تو وہ یہ کریا گے میری بات سے کسی کو اختلاف ہو تو وہ ٹی وی فوٹیج بار بار دیکھ لے کہ انہوں نے اگر کا لفظ ایک بار بھی استعمال نہیں کیا گویا انہیں یقین کامل ہے کہ اسٹبلشمنٹ جس کے سر پر ہاتھ رکھ دے اس کی کامیابی یقینی ہوتی ہے اسی لئے وہ انشااللہ اور اگر کے الفاظ استعمال کرنے سے اجتناب کر رہے ہیں۔

اگر ماضی کے اوراق الٹ کر دیکھیں1988ء کے الیکشن میں جب محترمہ بینظر بھٹو طویل جلاوطنی کے بعد الیکن لڑیں تو کیا اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ تھی نہیں بلکہ وہ تو انہیں ہر حال میں اقتدار سے باہر رکھنے کی کوشش میں تھی تو کیا ہوا خلاف توقع پیپلز پارٹی اقتدار میں آگئی اور پھر اسٹیبلشمنٹ نے اپنے مہرے غلام اسحاق خان کو استعمال کیا اوران کی حکومت کا دھڑن تختہ کر دیا1993ء میں میاں نواز شریف نے ن لیگ بنائی اس وقت بھی اسٹیبلشمنٹ نے خوب کردار ادا کیااور پھر پہلی بار نواز شریف اور اسٹبلشمنٹ آمنے سامنے ہوئیں جو آج تک ان کی لڑائی جاری ہے تو کیا نواز شریف الیکشن ہارتے رہے ہیں۔

میں اس بات کو ماننے کے لئے تیار نہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ جیت کے لئے ضروری ہیمیں یہ بھی نہیں کہوں گا کہ میاں نواز شریف ہاریں گے یا جیتیں گے البتہ انہیں مسیج دینا چاہتا ہوں جو اس بات کو لوہے کی لکیر سمجھ کر اپنی حکومت ایڈوانس بنائے بیٹھے ہیں کہ اسٹیبلمنٹ پر انحصار کرنے کے بجائے کام پر توجع دو کیونکہ مسلم لیگ ن کے کارکن اپنے مقامی لیڈروں کی وجہ سے مایوس ہیں اور وہ اس طرح کام نہیں کر رہے جس طرح وہ پہلے کیا کرتے تھے اس کا فائدہ اڑھا سکتے ہو اگر مسلم لیگ ن کا کارکن متحرک ہو گیا تو کیا کرا خاک میں مل سکتا ہے۔

اب ہونے کیا جا رہا ہے میں نے اس وقت اپنے کالم میں لکھا تھا کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی تو میرے کئی دوستوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب ختم ہو چلی ہے یہ دیوانے کا خواب ہے مگر میں آج بھی اس بات پر قائم ہوں کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہی ہو گی سندھ میں پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی جنوبی پنجاب میں بھی انہی کی جیت ہو گی آپ جن لوگوں کو مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ی آئی میں جاتا دیکھ رہے ہیں ان کا فائدہ پیپلز پارٹی ہی اٹھائے گی۔

Riaz Malik

Riaz Malik

تحریر : ریاض احمد ملک بوچھال کلاں
03348732994
riazmalik57@gmail. com