کروڑ لعل عیسن کی خبریں 13/4/2015

Ithad Group

Ithad Group

کروڑ لعل عیسن (خبر نگار) مرکزی انجمن تاجران کے الیکشن میں ہمارا گروپ تاجر اتحاد کے نام سے بھر پور حصہ لے گا۔ پینل کا اعلان آئیندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔ یہ بات سابق صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ نے شیخ احسان اللہ ، انتظار حسین قریشی ، حاجی پائیندہ خان ، شاہد گجر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ تاجروں اور شہریوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔ اور خود کو خدمت کیلئے وقف کر رکھا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ووٹر لسٹیں غیر جانبدارانہ طور پر مکمل کی جائیں۔ ہر طرف سے ووٹر لسٹوں بارے صحیح ووٹوں کا اندراج نہ ہونے اور بوگس ووٹوں کے اندراج بارے اطلاعات مل رہی ہیں۔ ہم نے چند روز قبل ملک محمد اسماعیل کھوکھر ، رانا محمد آصف ، محمد اعظم ، شیخ نذیر حسین کے ہمراہ اس سلسلہ میں الیکشن کمیٹی سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے تحریری طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جمہوری عمل کا یہ سلسلہ چلتا رہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ سابقہ باڈی اپنی جانبدار کمیٹی کے ذریعے ووٹر لسٹوں میں گھپلے کر کے اقتدار میں آنے کا خواب دیکھ رہی ہے۔ کیونکہ سابقہ صدر کو ان کے گروپ کے سینکڑوں تاجر خیر باد کہہ چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ٹی ایم اے کروڑ کی عدم توجہ کی وجہ سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی معطل،پرویز الٰہی دور میں 60 لاکھ روپے مالیت سے تعمیر ہونے والا کروڑ لعل عیسن کا واحد پیوری فکیشن کا پلانٹ ناکارہ۔ وہاں پر موجود ٹھنڈے پانی کا الیکٹرک کولر خراب ، 2 سال سے پیوری فکیشن پلانٹ کے فلٹر تبدیل نہیں کیئے گئے۔ ملازمین بغیر کسی کام کے تنخواہیں لے رہے ہیں۔ پیوری فکیشن پلانٹ کو فنکشنل کرنے کا مطالبہ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے سابق صدر طارق پہاڑ ، انتظار حسین شاہ قریشی ، شیخ احسان اللہ ، حاجی پائیندہ خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی دور میں 60 لاکھ روپے مالیت سے لگایا جانے والا واحد پیوری فکیشن پلانٹ ناکارہ ہو چکا ہے اور شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔ وہاں پر لگایا گیا ٹھنڈے پانی کا واٹر کولر خراب ہو چکا ہے اور 2 سال سے پیوری فکیشن پلانٹ کے فلٹر بھی تبدیل نہیں کیئے گئے ہیں جبکہ پیوری فکیشن پلانٹ پر تعینات ملازمین بغیر کسی کام سے مفت کی تنخواہیں لے رہے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پیوری فکیشن پلانٹ کو فنکشنل کر کے الیکٹرک کولر کی مرمت کر کے گرمیوں میں عوام کو ٹھنڈا اور صاف پانی مہیا کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) کروڑ ہسپتال کی سابق بلڈنگ کی پانی کی ٹنکی کے پلر انتہائی بوسیدہ ہو گئے ہیں۔ جو کہ کسی بھی وقت کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔ تفصیل کے مطابق ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب محکمہ صحت کے سابقہ ہسپتال کی شہر میں واقع بلڈنگ کی پانی کی ٹنکی کے پلر نیچے سے انتہائی بوسیدہ ہو چکے ہیں۔ جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اگر توجہ نہ دی گئی تو کسی بھی بڑے طوفان اور اندھیری کے سبب کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) چاولوں پر سبسڈی کا اعلان کرنے کے باوجود کاشتکاروں کو ابھی تک امدادی رقم نہیں دی گئی جبکہ محکمہ فوڈ میں کاشتکاروں کو فی ایکڑ 2 بوری باردانا ناکافی اور کاشتکاروں سے مزاق ہے۔موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی۔ ہمارے دور میں بے پناہ ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوا اور اشیائے خورد ونوش سمیت ہر چیز سستے داموں فروخت ہوتی رہی۔ ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل ناظم سردار سجاد احمد خان سیہڑ نے گزشتہ روز صحافیوں سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ ہر طرف انصاف کا قتل عام جاری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کاشتکاروں کو 20 بوری فی ایکڑ باردانا فراہم کیا جائے۔

Plant

Plant

Hospital Water Supply

Hospital Water Supply