کراچی (جیوڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نیتمام انتخابی معاملات کی سماعت 23 ستمبر کو لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ انتخابی معاملات کو نمٹانے کی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے رکن پنجاب اسمبلی طارق باجوہ کی۔
مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ تمام انتخابی معاملات کی سماعت 23 ستمبر کو لگائی جائے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ انتخابی معاملات کو جلد نمٹانے کی ضرورت ہے اور تمام فریقین کی آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنائی جائے۔