لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پی پی 196 کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار رانا جبار کی حمایت کا مطالبہ کیا۔
جس پر جماعت کے امیر نے تحریک انصاف کے انتخابات میں حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ اس سے پہلے جماعت اسلامی نے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمود الحسن کی حمایت کا اعلان کیا تھا تاہم جماعت اسلامی کی مقامی قیادت کے مطابق انہیں تاحال سراج الحق کی جانب سے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کے احکامات نہیں ملے۔