الیکشن کمیشن: این اے 103 حافظ آباد میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم

Election kamition

Election kamition

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقے NA 103 حافظہ آباد میں پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے احکامات جاری کر دئیے۔ الیکشن کمیشن نے اس کیس پر سماعت مکمل کرتے ہوئے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ اس حلقے میں آزاد امیدوار لیاقت بھٹی کامیاب ہوئے تھے جس کے خلاف (ن) لیگ کے امیدوار شاہد حسنین نے الیکشن کمیشن میں شکایت دائر کی تھی ۔آج الیکشن کمیشن نے اس حلقے پر دوبارہ انتخابات کے احکامات جاری کردئیے۔

الیکشن کمیشن نے حافظ آباد کے حلقہ این اے 103کے انتخابات کو کالعدم قرار دے کر وہاں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دے۔ این اے 103 میں دوبارہ الیکشن ملک میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے ساتھ ہونگے۔ حافظ آباد کے حلقہ این اے 103میں گیارہ مئی کو ہونے والے انتخابات میں آزاد امیدوار چودھری لیاقت عباس بھٹی کامیاب ہوئے تھے جبکہ مسلم لیگ( ن) کے امیدوار شاہد حسنین بھٹی نے ووٹوں کی دھاندلی اور جعلی ووٹ ڈالے جانے کا الزام لگایا تھا اور یہاں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروانے کی درخواست دی تھی۔

جس پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروائی گئی لیکن متعدد پولنگ اسٹیشنوں کے بیلٹ پیپرز والے تھیلے کھلے ہوئے اور بغیر سیل شدہ تھے۔ جس پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہد حسنین بھٹی نے اعتراض کرتے ہوئے اس گنتی کو مسترد کر دیا اور دوبارہ انتخابات کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دی۔ جس پر انہوں نے اس حلقہ میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا۔