الیکشن کے روز امن وامان قائم رکھنے کے لئے رینجرز اور فوج کے دستے پہنچ گئے مقامی پولیس کے ہمراہ پولنگ کے مقامات کا جائزہ
Posted on May 8, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
سنجھورو : پورے ملک کی طرح PS-79سنجھورو کے حلقے میں 11مئی کے روز صوبائی اور قومی اسمبلیوںکے الیکشن کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر پاک فوج اور رینجرز کے دستے علاقے میں پہنچ گئے۔سنجھوروکے انچارج کیپٹن ساجد علی کے زیر نگرانی 60اہلکاروں کام کریںگے جو کہ کوئیک رسپانس کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔
اور اسی طرح رینجرز کے اہلکار پورے ضلع میں ڈپٹی سپرٹینڈنٹ ریاض احمد کی قیادت میں اپنے فرائض انجام دیں گے۔جبکہ حساس پولینگ اسٹیشنوں پر فوج اور رینجرزکے جوانوں کو تعینات کیا جائے گا۔فوج کے جوانوں نے مقامی پولیس کے ہمراہ حلقے کے پولینگ اسٹیشنوں کے مقامات کا جائزہ لیا اور شہر میں گشت کیا۔
انتخابات کے دوران پولینگ اسٹیشنوں پر تعینات فوج اور رینجرز کے اہلکاروں کے علاوہ موبائل اور بکتر بند گاڑیوںمیں موجودافسران اور اہلکار پیٹرولنگ کے زریعے الیکشن پولنگ کا جائزہ بھی لیں گے اور یہ عمل شام پولنگ کا وقت ختم ہونے تک جاری رہے گا۔اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی تاکہ پولنگ کے دوران کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔