پیرمحل کی خبریں 17/11/2016

Pir Mahal News

Pir Mahal News

پیرمحل (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی پیرمحل کی سات مخصوص نشستوں کے انتخابات چوہدری اسدالرحمن ایم این اے، چوہدری خالد سردار چیئرمین گروپ نے میدان مار لیا سات نشستوں میں چھ سیٹیں جیت کر کلین سویپ کردیا ایک نشست کے ووٹ برابر ہونے پر فیصلہ ٹاس پر ہوگا تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی پیرمحل کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں چوہدری اسدالرحمن ایم این اے ، چوہدری خالد سردار چیئرمین گروپ نے مخصوص سات نشستوں میں سے لیبر سیٹ ریحا ن افضل 18میں سے 16ووٹ لے کر منتخب ہوگئے جبکہ یوتھ کونسلر کے لیے دانیا شیخ 16ووٹ ، عاشق بابر 16ووٹ خواتین نشست پر انیس تبسم 4ووٹ ، عقیلہ مشتا ق4ووٹ ، خالدہ نسرین 4ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی چوتھی نشست کے امینہ طالب اور نادیہ کریم کے 3,3ووٹ ہونے کی بناء پر ٹاس پر فیصلہ ہوگا اس طرح چوہدری خالد سردار گروپ نے چھ نشستیں جن میں چار خواتین میں تین خواتین جبکہ ایک یوتھ سیٹ ایک کسان ممبر ایک اقلیتی نشست جیت کر میونسپل کمیٹی پیرمحل کے انتخابات میں کلین سویپ کردیا کل 18کونسلروںنے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اپوزیشن گروپ دودھڑوں میں تقسیم ہونے کے باعث دویقینی سیٹوں میں سے کوئی بھی نشست حاصل نہ کرسکی اب میونسپل کمیٹی پیرمحل کی چیئرمین شپ کے لیے چوہدری اسدالرحمن ایم این اے ، چوہدری خالد سردار چیئرمین گروپ کے پاس 26ووٹ میں 19ووٹ کی واضح اکثریت حاصل ہوگئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) نامعلوم چور مسجد کے باہر سے موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے لاکھوں روپے مالیت کا ٹریکٹر چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق ذوالفقار علی نامی شخص موٹرسائیکل پر سوار مدینہ بلاک مسجد میں نماز ظہر ادا کرنے کیلئے گیا موٹرسائیکل مسجد کے باہر کھڑی کی نماز کی ادائیگی کے بعد باہر آیا تو نامعلوم چوروں نے موٹرسائیکل چوری کرلی تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ381ت پ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرہوا۔ چک نمبر717گ ب شبیر احمد کا ٹریکٹر مالیتی 5لاکھ روپے جوکہ گائوں میں موجود ٹیلی نار ٹاور کے پاس کھڑا تھا نامعلوم چوروں نے چوری کرلیاتھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 381ت پ مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) اوباش نے غریب محنت کش انڈے فروش کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محمد مرتضی کا بیٹا عرصہ 13 سال سے بسوں میں انڈے فروخت کرتا ہے آفتاب حسین نامی اوباش شخص نے لاری اڈا پیرمحل میں انڈے خریدنے کے بہانے رجانہ روڈ دکانا ت کے عقب میں لے جاکر بچے کو زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی شورواویلا کرنے پر ملزم فرار گیا تھانہ پیرمحل پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 377/511ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) بلدیاتی انتخابات میونسپل کمیٹی یا ضلع کونسلوں کی مخصوص نشستوں اور چیئرمین وائس چیئرمینوں کا چنائوکی میڈیا کوریج ،، ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی طرف سے کوئی بھی پالیسی نہ ہونے پر ضلع بھر کے صحافی سخت مشکلات کا شکار ، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کی مانیٹرنگ کے لیے صحافیوں کو شناخت کارڈ جاری کرے تفصیل کے مطابق دوسرے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات مخصوص نشستوں کے امیدواروں کا چنائو کیا گیا مخصوص نشستوں کے بلدیاتی انتخابات کی کوریج کے لیے میڈیا کا کردار مسلمہ ہونے کے باوجود ڈی سی او اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے صحافیوں کے لیے کسی بھی قسم کے شناخت کارڈ جاری نہ ہونے پر صحافی کوریج کے لیے سخت مسائل کا شکار رہے ضلع بھر کی چار میونسپل کمیٹیوں کی کوریج نہ ہونے کے برابر رہی جبکہ چند دن بعد چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات ہورہے ہیں صوبائی الیکشن کمیشن کی طرف سے میڈیا کے لیے واضح پالیسی کے باوجود ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی طرف سے میڈیا کوریج کے لیے انتظامات نہ کرنا سنگین غفلت کا نتیجہ ہے ضلع بھر کی صحافتی تنظیموںنے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے مجاز افسران کی مجرمانہ غفلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کے لیے پیشگی صحافیوں کو اجازت نامے جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) میونسپل کمیٹی پیرمحل کے محضوص نشستوں پر انتخاب میں رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن اور چوہدری خالد سردار گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب سات سیٹوں میں سے چھ سیٹیں جیت کر میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب چوہدری خالد سردار گروپ نے واضح برتری حاصل کرلی ہے تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی پیرمحل کی سات محضوص نشستوں پر چودہ امیدوار کے درمیان مقابلہ ہو ا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کسی سیاسی پارٹی نے حصہ نہیں لیا بلکہ تمام امیدوار حیثیت میں قسمت آزمائی کررہے تھے خواتین کی چار نشستوں کے لئے انیس تبسم زوجہ عامرغفار ( آٹوز والے)، خالد ہ پروین زوجہ محمد رفیق ننھا کونسلر، عقیلہ مشتا ق دخت مشتا ق احمد کونسلر چا ر چار ووٹ حاصل کرکے کامیاب حاصل کی جبکہ امینہ طالب اور نادیہ کریم نے تین تین ووٹ حاصل کیے ان میں سے کامیاب امیدوار کا فیصلہ ریٹرنگ آفیسر کے دفتر میں ٹاس کے ذریعے کیا جائے گایوتھ کی نشست پر شیخ محمد دانیال 16 ووٹ حاصل کرکے کامیاب جبکہ مد مقابل طلحہ بابر نے 2ووٹ حاصل کیے ا قلیت کی نشست پر عاشق بابر مسیح16 ووٹ حاصل کرکے کامیاب جبکہ مد مقابل منظور مسیح نے 2ووٹ حاصل کیے لیبر کی نشست پر ریحان افضل 16 ووٹ حاصل کرکے کامیاب جبکہ مد مقابل محمد بابر نے 2ووٹ حاصل کیے سات سیٹوں میں سے چھ سیٹیں جیت کر میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن گروپ کے چوہدری خالد سردار نے چیئرمین کے انتخاب کے لئے واضح برتری حاصل کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پیرمحل شہر و گردونواح میںغیر معیاری اور ملاوٹ شدہ خورد و نوش کی اشیاء کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے کھانے پینے کی ہر چیز دو نمبر ہے جو منافع خور دوکاندار زیادہ کمانے کے چکر میں اول نمبر کی چیز کرکے فروخت کر رہے ہیں غیر معیاری اشیاء کی فروخت کی روک تھام نہ ہونے کی وجہ سے انسانی صحت کا دیوالہ نکل گیا ہے ملاوٹ شدہ خورد و نوش اشیاء کے استعمال سے عوام الناس معدہ، جگر، پیٹ اور دل کی بیماریوں سمیت مہلک امراض کی بھینٹ چڑھ گئے ہیںاور بڑی آبادی کی معمولات زندگی مفلوج بن کر رہ گئی ہے جبکہ منافع خور دکانداروں کے پنجے میں صرف غریب اور کم امدنی والے لوگ ہی پھنس کر شدید متاثر ہورہے ہیںاور اس مسئلے کی عوامی شکایات بھی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس گھنائونے کاروبار کو روکنے والے سرکاری اداروں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے لوٹ کھسوٹ کا کالا دھندھا سرعام جاری ہے تحصیل کے مختلف علاقوں میں اور تو دور ہری سبزیاں بھی معیاری نہیں مل سکتی جبکہ ، مرچ، مصالحہ جات سمیت دودھ، دہی و دیگر اشیاء میں جہاں موقعہ ملے منافع خور کچھ نہ کچھ ضرور کرتے ہیں اور شہر کے تقریبا ہر دوسرے گھر میں کوئی نہ کوئی موذی امراض میں مبتلا دکھائی دیتا ہے شہریوں نے وزیرا علیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ منافع خور اور ملاوٹ خور کے دکانداروں کے خلاف ٹھوس کارروائی کی جائے۔

Pir Mahal News

Pir Mahal News