مقبوضہ کشمیر انتخابات: نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، بی جے پی نے دو، دو نشستیں جیت لیں

 Occupied Kashmir Election

Occupied Kashmir Election

جموں (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر قانون ساز کونسل کی 6 نشستوں کے لئے ہونے والے انتخابات میں نیشنل کانفرنس نے کانگریس اور آزاد ممبران اسمبلی کی مدد سے 2 نشستیں جیت لی ہیں جبکہ پی ڈی پی اور بی جے پی کو 2-2نشستیں ملیں۔

نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے جموں اور کشمیر صوبہ سے ایک ایک جبکہ بی جے پی نے جموں سے دو نشستیں جیتیں۔

کامیاب ہونے والے امیدواروں میں پی ڈی پی کے سریندر چوہدری اور جاوید احمد مرچال، بی جے پی کے وبودھ گپتا، چرنجیت سنگھ خالصہ اور نیشنل کانفرنس کے سجاد احمد کچلو و قیصر جمشید لون شامل ہیں۔پی ڈی پی کشمیر سے جیتی ہوئی نشست ہار گئی۔