پاکستان میں کسی غیرآئینی تبدیلی کی حمایت نہیں کریں گے، امریکا

USA

USA

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں کسی غیر آئینی تبدیلی کی حمایت نہیں کرے گا۔امریکا پاکستان میں آئینی اور انتخابی عمل کی حمایت کرتا ہے اور پاکستان میں جمہوری عمل کی تقلید ہونی چاہیے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نواز شریف پانچ سال کے لیے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں ان سے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا۔

امریکا پاکستان کے ساتھ جمہوریت کے لیے کام کر رہاہے۔ محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکادیکھ رہاہےپاکستان میں کیا ہو رہا ہے، فریقین کو تشدد سے گریز کرنا چاہیے، پاکستان کی صورت حال کو تشویش ناک قرار نہیں دیا جاسکتا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سیاسی ڈائیلاگ کے لیے کافی گنجائش موجود ہے، اسے پر امن رہنا چاہیے۔ امریکا پاکستان میں آئینی اور انتخابی عمل کی حمایت کرتا ہے۔