مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 1/10/2015

Kashif Chaudhry Niaz

Kashif Chaudhry Niaz

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بلدیاتی الیکشن میں عوام کی طاقت سے بھر پور کامیابی حاصل کریں گے، کسی بھی پارٹی کے ٹکٹ کی بجائے عوام کی محبت ہی سب سے بڑا عزاز ہے، یونین کونسل آبراہیم آباد کے عوام ہمارے خاندان سے پیار کرتے ہیں اور ہمیشہ ہمیں عزت سے نوازا ہے، اور آئندہ بھی دیں گے، ہماری یونین کونسل کو عرصہ داراز سے نظر انداز کیا جا رہا ہے کامیابی حاصل کرکے یونین کونسل کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، ہمارے خاندان نے قیام پاکستان سے لیکر اب تک حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور ہم بھی انہیں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی بھر پور خدمت کرکے اپنے آبائو اجداد کا نام روشن کریں گے، ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل6 آبراہیم آباد چوہدری کاشف نیاز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یونین کونسل آبراہیم آباد کے دیہات گرین کوٹ ،وہیگل، کتلوہی،لیل، آبراہیم آباد ودیگر دیہات کے عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے ، جس کی وجہ سے میں نے عوام کی محبت کو ترجیحی دیتے ہوئے کسی بھی پارٹی کا ٹکٹ حاصل نہیں کیا، کامیابی حاصل کرکے حلقہ کے عوام سے مشاورت کے بعد ہی کسی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کروں گا،یونین کونسل آبراہیم آباد کے عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کر چکے ہیں وہ جانتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) وزیر عظم نواز شریف کی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر اور درجنوں افراد کے ساتھ دورہ امریکہ پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے کہا کہ بلا جواز من پسند درجنوں لوگوں پر عوام کے ٹیکس کا پیسے بے دریغ استعمال کیا گیا جس کا فائدہ صفر نکلا افسوس کے ساتھ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر عظم کی تقریر التجاوں سے زیادہ کچھ بھی نہیں تھی ، خودعتمادی کا فقدان نظر آرہا تھا تقریر ایسی جیسے میٹرک کے بچے کا مضمون ہو، حاجی سیف اللہ قصوری نے مزید کہا کہ ١٠ دن کے دورہ امریکہ میں فیملی ، دوستوں سے ملنے اور آرام فرمانے کو ہی ترجہی دی گئی جو افسوس ناک بات ہے بہت سے اہم پروگرام مس کیے گئے جیسے امریکی صدر کا استقبالیہ ،سلامتی کونسل کے اراکین کا اجلاس اور اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا عشائیہ ، انہوں نے مزید کہا کہ تقریر میںزیادہ تر حسبِ معمول غیر مشروت ،ہم چاہتے ہیںاور ہونا چاہئے پر ہی زور نظر آیا اور مودی کو ہاتھ ہلانا نہیں بھولے ، بلوچستان اور افغانستان میں بھارت کی دہشت گردی پر بھی کوئی بات نہیں کی گئی ، لائن آف کنٹرول پر دیوار کا مسلہ اور بھارت کی جانب سے ہمارے دریاوں پر ڈیم کا ذکر بھی نہیں کیا گیا جو پاکستان کا بہت بڑا مسلہ ہے ،پاکستان میں ہر بڑی دہشت گردی کے پیچھے انڈیا کا ہاتھ ہے اور پاکستان کے پاس ثبوت بھی ہیں جن کا ذکر تک نہیں تھا، مختصر تیسری بار وزیر عظم بننے کے بعد بھی دنیا کے سامنے پاکستان کا مقدمہ اچھی طرح پیش کرنے میں اور بھارت کا مکرو چہرہ دنیا کو دیکھانے میں ایک بار پھر ن لیگ کے وزیر عظم ناکام نظر آئے 4ممالک کے سربراہان کے علاوہ کوئی بھی اہم ملاقات بھی نہیں کر سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نا اہل الیکشن کمیشن نہ تو حلقہ بندیاں درست کر سکا ہے اور نہ ہی نشانات درست ہیں، الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے نشان مرغی، باجا،ریچھ، چوڑیاں کوئی بھی امیدوار لینے تو تیار نہیں، جبکہ حلقہ بندیوں پر بھی عوام کے تحفظات جائز ہیں، ایسے الیکشن کمیشن کو معطل کرکے کسی قابل اور اہل شخص کو الیکشن کمشنر تعینات کیا جانا چاہئے جو عوام کے جذبات اور خیالات کا خیال رکھتے ہوئے عوام کی ترجمانی کرے، ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمشنر کو ایسی حلقہ بندیاں کرنی چاہئے تھی کہ جن پر کسی بھی شخص کو اعتراض نہ ہوتا، کسی وارڈ میں 11سو ووٹ ہے اور کسی وارٹ میں چار ہزار، ان وارڈز میں کامیابی حاصل کرنے والوں میں فنڈز برابر تقسیم ہو ں گے، جو حلقہ کے عوام اور منتخب نمائندے کے ساتھ زیادتی ہو گی، جبکہ نشانات بھی ایسے جاری کئے گئے ہے جن کو امیدوار خوشی دلی سے قبول کرنے کو تیار نہیں، ایسے نا اہل الیکشن کمشنر کو آرام کرنے کی ضرورت ہے ،ایسے شخص کو الیکشن کمشنر بنانے والے بھی نا اہل ہی ہوں گے۔۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126