اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد انتخابات 2013کے پہلے مرحلے میں آج سے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع ہوگئی۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی آج 24 مارچ سے29 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
جن کی جانچ پڑتال کے لیے 7روز رکھے گئے ہیں۔جانچ پڑتال 30 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہے گی۔کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں6 سے 9اپریل تک دائر کی جا سکیں گی۔16اپریل تک تمام اپیلیں نمٹا دی جائیں گی، انتخابی امیدوار 17اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، 18اپریل کو امیدوارں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔عام انتخابات کے لیے پولنگ 11 مئی کو ہو گی۔