این اے 246 ضمنی انتخاب، سیاسی جوڑ توڑ جاری

Mehfooz Yar Khan Press Conference

Mehfooz Yar Khan Press Conference

کراچی (جیوڈیسک) جیسے جیسے الیکشن کی تاریخ قریب آ رہی ہے این اے دو سو چھیالیس میں سیاسی گہما گہمی بھی بڑھتی جا رہی ہے۔

ضمنی معرکے میں شریک جماعتوں کی جانب سے جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جمعیت العلمائے پاکستان نورانی کے رہنما اویس نورانی اور عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے بعد جے یو پی نورانی نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

دوسری جانب حلقے سے آزاد امیدوار محفوظ یار خان نے ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ کنور نوید جمیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی جلسیاں کرنے والوں کی تینوں وکٹیں اڑائیں گے۔ زہیر عابدی سمیت دیگر شیعہ علما نے بھی متحدہ قومی موومنٹ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔