بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انتخابی سیاست سے کنارہ کش ہونے کا کوئی ارادہ نہیں آئند ہ آنیوا لے انتخا با ت میں اپنا بھر پو ر انتخا بی کر دار ادا کرونگا پیپلز پا رٹی کی حکومت میں مو جود کر پٹ ٹو لے کیسا تھ کھلی جنگ ہے بھل صفا ئی کا عمل جلد شروع ہو گا پیپلزپا رٹی کے کا رکنو ں کو ما یو س ہو نے کی ضرورت نہیں۔
مشکل وقت میں پارٹی چھو ڑنے وا لے ابن الاوقتو ں ں کی کو ئی کمی نہیں جس لڑ کی نے گھر سے فرار ہو نا ہو اسے کو ئی نہیں رو ک سکتا عید الطفر کے فوراً بعد حلقہ میں بھر پور عوام را بطہ مہم کا آغاز کرو نگا ان خیا لا ت کا اظہا ر سا بق سپیکر قانو ن ساز اسمبلی چو ہدری انو ارا لحق نے بھمبر میںاپنے ڈیر ے پر مختلف عوامی وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ عید الفطر کے بعدبھر پو ر عوامی را بطہ مہم شروع کی جائیگی۔
نا ابن لوقت ہو ں اور نہ الو قتی کو پسند کر تا ہو ں مشکل وقت میںپا رٹی کا خم ٹھو ک کر ساتھ دو نگا عوا می سیا ست ورثے میں ملی ہے اور سیاست کو عبا دت سمجھ کر کر تا ہو ں آئند ہ انتخا با ت میں بھر پو ر انتخابی کر دا ر ادا کرونگا بہت سے ابن الوقت پیپلز پا رٹی پر جب بھی مشکل وقت آیا پا رٹی کو چھو ڑ گئے آج بھی ایسے ابن الوقت مو جو د ہیں لیکن کا رکنو ں کو ما یو س ہو نے کی ضرورت نہیں پیپلز پا رٹی آج بھی سب سے بڑ ی جما عت ہے اور پیپلز پا رٹی ہی حقیقی معنو ں میں عوام کے دلو ں کی دھڑ کن اور عوام کی امنگو ں کی تر جمان ہے۔
انہو ں نے کہا کہ جلد پیپلز پا رٹی اور آزاد حکومت میں بھل صفا ئی کا کا م شروع ہو گا تمام کر پٹ عنا صر کا بھر پو ر محا سبہ کیا جا ئیگا پا رٹی کے حقیقی کا رکنو ں کو انکا جائز مقا م دلا یا جا ئیگا ایسے ابن الوقت جنہو ں نے پا رٹی کو نقصان پہنچا یا پا رٹی کی سا کھ کو متا ثر کیا اورپا رٹی کی قیا دت پر بد نما دا غ لگا ئے جلد انہیں اپنے انجا م تک پہنچا کر دم لینگے پا رٹی اور عوام کو صا ف ستھر ی قیا دت فراہم کر ینگے اور جلد حکو متی خرا بیا ں بھی دو رکر ینگے کا رکنو ں اور عوام کی محرومیو ں کا خا تمہ کر کے دم لینگے۔
چو ہدر ی انوار الحق نے کہا کہ پا رٹی کی اعلیٰ قیا دت نے ان پر جس بھر پو ر اعتما د کا اظہا ر کیاہے اس اعتماد پر پو را اتروں گا اور اپنا مشن مکمل کر کے دم لونگا اور عوامی خد مت کے لئے سخت سے سخت اقدا ما ت اٹھا نے سے گر یز نہیں کرو نگا انہو ں نے کہا کہ افو اہیں جلد دم تو ڑ جا ئینگی اور عوامی خد مت کی سیا ست کا مشن جا ری رکھو ں گا۔