اسلام آباد(جیو ڈیسک) اسلام آبادانتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ،حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر 9 سے 10 اہلکارتعینات کئے جائیں گے ،اس حوالے سے صوبوں نے پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی بڑھانے سے متعلق الیکشن کمیشن کوآگاہ کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حساس پولنگ اسٹیشنز پر 5 کے بجائے 8 اہل کار تعینات ہونگے،نارمل پولنگ اسٹیشنوں پر 4 کے بجائے 5 اہل کار تعینات ہوں گے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جا ری نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کسی پولنگ اسٹیشن کے اندر تعینات نہیں ہو گی۔
فوج کوئیک رسپانس فورس کے طورپربوقت ضرورت دستیاب ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے قریب واقع حساس ترین پولنگ اسٹیشنو ں کوایک ہی عمارت میں منتقل کردیا ہے ۔